مریم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازاورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پراسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف عدلیہ کو مبینہ طور پر بدنام کرنے کے الزام میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی جس کے دوران عدالت نے اس کو ناقابل سماعت قرار دے دیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ، دونوں نے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے لہٰذا شاہد خاقان اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

درخواست کے قابل سماعت ہونے کے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جس کو تھوڑی دیر بعد جاری کر دیا گیا ۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ثاقب نثار کے خلاف جو باتیں پریس کانفرنس میں ہوئیں وہ توہین عدالت ہے ، اس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ جو خود متاثرہ ہے وہ بھی ہتک عزت کا دعویٰ کر سکتا ہے، ریٹائرڈ آدمی کی توہین نہیں ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور ایک مگر مچھ کی لڑائی کیوں ہوئی؟

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ تنقید سے متعلق ججز اوپن مائنڈ ہوتے ہیں، سابق چیف جسٹس ہی کیوں نہ ہو، ریٹائرڈ کی توہین عدالت نہیں ہوتی ، ججز بڑی اونچی پوزیشن پر ہوتے ہیں تنقید کو ویلکم کرنا چاہئے۔

Back to top button