ملک بھر میں گیس بحران سنگین ہو گیا
مختلف شہروں میں گیس کا بحران تاحال برقرار ہے، گیزر اور ہیٹر تو دور، کھانا پکانے کے لیے بھی گیس دستیاب نہیں ، گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں جبکہ شہریوں کے لیے مہنگائی میں روز روز ہوٹل سے روٹی خریدنا مشکل ہو گیا۔
لاہور ، کراچی سمیت مختلف شہروں میں خواتین کا کہنا ہے کہ بچوں کو بھوکا سکول بھیجنے پر مجبور ہیں، مرد کمانے جائیں یا جلانے کی لکڑی جمع کریں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ہر پاکستانی کی زندگی اجیرن بنا دی
ملتان میں گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئیں اور مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر گیس فراہم کرنے کا انتظام کرے۔
