چٹاگانگ ٹیسٹ: بنلگہ دیش نے پہلے روز253 رنز بنالیے

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان چٹا گانگ ٹیسٹ کے پہلے روز بنگلا دیشی ٹیم نے کھانے کے وقفے پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا لیے ۔میزبان ٹیم نے پہلے دن کے پہلے سیشن کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز سکورکیے۔

بنگلا دیش کے اوپننگ بلے باز شادمان اسلام اور سیف حسن 33 رنز پر آئوٹ ہو گئے ، دونوں نے 14، 14 سکور کیے جبکہ کپتان مومن الحق 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ نجم الحسن شنٹو نے 14 سکور کیے ، بنگلادیش کے کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق کو کپتان بابر اعظم نے گرین کیپ دی ، قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ نائب کپتان محمد رضوان، عابد علی، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، حسن علی، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی، ساجد خان اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

Back to top button