ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر سے ڈسکہ الیکشن چوری کرنے میں ملوث افسران اورعملے کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

شہبازشریف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے خط لکھتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملوث افسران اور عملے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور پس پردہ رہ کر انتخابی دھاندلی کرانے، غیر قانونی ہدایات دینے والے وفاقی اور صوبائی حکومت کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرکے کارروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ثاقب نثار آڈیو، پاکستان بار کونسل کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے خط میں لکھا کہ این اے 75 سیالکوٹ 5 (ڈسکہ) ضمنی الیکشن پر فیکٹ دو فائنڈنگ رپورٹس جاری ہو چکی ہیں ، پریذائیڈنگ افسران، انتخابی عملہ، ڈی سی اور ڈی پی او سیالکوٹ مس کنڈکٹ اور غیرقانونی سرگرمیوں کے مرتکب پائے گئے۔

انتخابی عملے کو غیرقانونی احکامات دے کر مجرمانہ طرز عمل کا ارتکاب کیا ، ملوث افراد نے نتائج کو حکومت کے حق میں موڑنے کے لئے انتخابی عمل پامال کیا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ رپورٹ سے ثابت ہوا کہ سرکاری افسر کی رہائش گاہ پر حکومتی اہلکاروں کے ساتھ مسلسل اجلاس ہوتے رہے، ان ملاقاتوں میں ایک مشیر وزیراعلی اور وزیراعلی سیکریٹریٹ کا افسر بھی شریک ہوتے رہے ہیں۔

انتخابی دھاندلی اور ووٹ چوری سے پاکستان کے جموری نظام پر دھبہ لگا ، عوام کی رائے چوری کر کے ، عوام کے ووٹ کی توہین کی گئی، ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے، ڈسی اور ڈی پی او سمیت متعلقہ افسران کی معطلی اور الیکشن کمشن کے دیگر بروقت فیصلوں کو سراہتا ہوں۔

Back to top button