محکمہ داخلہ پنجاب کی ڈسکہ الیکشن رمضان کے بعد کرانے کی درخواست-

این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن سے متعلق محکمہ داخلہ پنجاب کا الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط سامنے آگیا۔
پنجاب حکومت نے ڈسکہ میں کشیدہ حالات کے باعث رمضان کے بعد دوبارہ انتخابات کرانے کی درخواست کی ہے۔ محکمہ داخلہ کے خط میں کہا گیا ہے کہ پولنگ کے دوران پر تشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے تھے اس لیے ڈسکہ این اے 75 میں تاحال کشیدگی برقرار ہے اور عوام میں پایا جانے والا خوف دوبارہ انتخابات کا ٹرن آؤٹ متاثر کرسکتا ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہےکہ سیاسی جماعتوں کے باہر سے لائے گئے مسلح افراد دوبارہ پولنگ میں متحرک ہوسکتے ہیں، ڈسکہ میں نئی انتظامیہ کو پرامن انتخابات کرانے کےلیے وقت درکار ہے اور ڈسکہ میں حالات معمول پر لانے میں وقت لگے گا۔
واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے الیکشن کو بدنظمی کی بنا پر کالعدم قرار دیا تھا اور حلقے میں 10 اپریل کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے جب کہ تحریک انصاف کے امیدوار نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button