مختلف اشیاء پر سیلز ٹیکس 12 سے 15 فیصد کرنیکی تجویز مسترد

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کو اسمگل شدہ اشیاء پکڑنے کیلئے دکانوں پر چھاپے مارنے کے اختیارات مل گئے۔فنانس بل کے مطابق اسملگنگ کی روک تھام کیلئے خاصہ دار فورس ایف بی آر کی معاونت کرے گی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فنانس بل کا جائزہ لیا گیا اور فنانس بل میں برانڈڈ کپڑوں اور جوتوں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی گئی۔
خیال رہے کہ پیش کردہ وفاقی بجٹ میں برانڈڈ کپڑوں اور جوتوں پر سیلز ٹیکس 12 فیصد سے بڑھا 15 فیصد کرنے کی تجویزتھی۔بجٹ میں کھانے پینے کی برانڈڈ اشیاء کی زیادہ مقدارمیں خریداری پر بھی 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مکھن، دیسی گھی، سرخ مرچ، ہلدی، ادرک کی زیادہ مقدارمیں خریداری پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فنانس بل 24-2023 کے شق وار جائزے کے دوران حکام نے بتایا کہ ایف بی آر کو اسمگل شدہ اشیاء پکڑنے کے لیے دکانوں پر چھاپا مارنے کا اختیار مل گیا ہے، خاصہ دار فورس ایف بی آر کی معاونت کرے گی۔
