مریم نوازنے صحافی ارشد شریف سے متعلق ٹویٹ پر معافی مانگ لی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سینئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل سے متعلق اپنے ٹویٹ پر معافی مانگ لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ میرے ٹوئٹ کا مقصد کسی کا مذاق اڑانا نہیں بلکہ ماضی سے سبق سیکھنا تھا۔

انکا کہناتھا میں ٹوئٹ کو ختم کر رہی ہوں اور اس سے متاثرہ افراد کو پہنچنے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہوں، میرا ان کو تکلیف پہنچانے کا ارادہ کبھی نہیں تھا، اس تکلیف سے کبھی کسی کو اس نہ گزرنا پڑے، سوگوار خاندان کے لیے دعائیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے جہاں انہوں نے معروف صحافی ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے ایک نامناسب ٹوئٹ پر جواب دیا، جس کو معروف صحافیوں اور صارفین نے ڈیلیٹ کرنے اور خاموش رہنے کی تجویز دی۔

مریم نواز نے بظاہر ان کے ایک حامی کی جانب سے ارشد شریف کے حوالے سے کی گئی نامناسب ٹوئٹ پر لکھا کہ مجھے یہ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اچھا نہیں لگ رہا لیکن یہ انسانوں کے لیے سبق ہے جس سے ہم سب کو سمجھ لینا چاہیے۔

ن لیگ کی نائب صدرکے اس بیان پر صحافیوں اور دیگر کی جانب سے ان کو آڑے ہاتھوں لیا گیا اور سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا،انہیں ان کے مخالفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور معروف صحافیوں نے بھی انہیں مذکورہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے پر زور دیا۔

Back to top button