مریم نواز بھی عمران خان نے نقش قدم پر چلنے لگیں

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے نقش قدم پر چلنے لگی ہیں۔ مریم نواز نے ’ٹائیگر فورس‘ کے مقابلے میں ’شیر جوان ‘ فورس بنانے کا اعلان کیا ہے۔ مریم نواز پارٹی رہنماؤں، عہدیداروں اور نوجوان کارکنوں کے ساتھ رابطے بڑھاتے ہوئے شیڈول ترتیب دے دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مریم نواز پڑھے لکھے نوجوانوں کو مسلم لیگ ن میں شامل کرنے کےلیے ملاقاتیں کریں گی اور انہیں ’شیر جوان فورس‘ میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔
مریم نواز شیر جوان فورس کی تشکیل کےلیے کالجز، یونیورسٹیز اور پیشہ وارانہ تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق شیر جوان فورس کا مقصد ن لیگی اعلیٰ قیادت کی حفاظت اور گرفتاری کی صورت میں مزاحمت کےلیے تشکیل دیا جا رہا ہے اور انہیں ہر ماہ ایک مناسب معاضہ بھی دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نوجوانوں پر مشتمل فورس بنانے کا آئیڈیا وزیراعظم عمران خان کا تھا، وزیراعظم کی جانب سے ٹائیگر فورس کو خاصی اہمیت بھی دی گئی ہے۔
انہوں نے "ٹائیگرفورس ڈے” منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹائیگرفورس رضاکار ملک بھر میں شجرکاری مہم میں حصہ لیں گے۔ نوجوان رضاکار مون سون پلانٹیشن کے دوران ایک کروڑ درخت بھی لگائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی عالمی سطح پر تعریف ہوئی ہے، برطانوی اخبار نے کہا کہ پاکستان نے کورونا کے خلاف سب سے بڑے وسائل کو استعمال کیا، قومی جذبے سے سرشار نوجوانوں کی ٹائیگر فورس بنائی گئی، رضاکاروں پر مشتمل فورس غریبوں تک مدد پہنچائے گی۔ برطانوی اخبار نے ٹائیگرفورس سے متعلق مضمون لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان نے سب سے بڑے وسائل کو استعمال کیا۔ قومی جذبے سے سرشار نوجوانوں پر مشتمل ٹائیگر فورس بنائی گئی ہے۔ فورس میں لاکھوں لوگ رضا کار طور پر شامل ہوئے۔ پاکستان کی دوتہائی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ سول وضاکاروں پر مشتمل فورس غریبوں تک مدد پہنچائے گی۔
