مریم نواز غصے سے بھری ہوئی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار اور مفرور قوم کی رہنمائی کے اہل نہیں ہو سکتے۔
شبلی فراز نے اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم نواز غصے سے بھری ہوئی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار اور مفرور قوم کی قیادت کے اہل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کرپٹ ٹولے کے خلاف قوم کو جگایا ہے اور وہ کرپشن کے خلاف جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
گوجرانوالا اور کراچی کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) عوامی طاقت کے مظاہرے کے لیے آج کوئٹہ میں جلسہ کررہی ہے۔ پی ڈی ایم کی قیادت کا دعویٰ ہے کہ یہ جلسہ بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا جنکہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کا تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) نے پشاور اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی ہے۔ اس کے علاوہ نیکٹا کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے بم اور خودکش دھماکوں سے سیاسی اور مذہبی قیادت کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button