مریم نواز کی سیاست سے شیخ رشید جیسے لوٹے خوفزدہ ہیں

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مریم نواز سیاسی حقیقت بن چکی ہیں، جنہیں دیکھ کر شیخ رشید جیسے لوٹوں کے اوسان خطا ہو گئے ہیں. مسلم لیگ نون عمران مافیا کا سیاسی تابوت دفن کر کے دم لے گی.
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی گھراور اپنے آقا بدلنے والا بدلنے والا شیخ رشید ہمیشہ سازشی سیاست کی سوچ میں رہتا ہے. انھوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید عوام کی فکر کریں، شہباز شریف اور نواز شریف کی گردان سے باز آئیں. رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنڈی کا شیطان ایک سو سے زائد بے گناہ مسافروں کے قتل کا جواب دے، مسلم لیگ (ن) پنڈی کے شیطان اور وقت کے فرعون عمران نیازی کی سیاست کو دفن کر کے سانس لے گی. ان کا مزید کہنا تھا کہ شیدا ٹلی اور عمران مافیا کی سیاست کو پاکستان کے عوام ہر روز بددعاوں اورنفرت کے پتھر مار کے دفن کررہے ہیں. رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنڈی کے شیطان کو خواب میں بھی شہباز شریف نظر آتے ہیں. پنڈی کے شیطان اور عمران مافیا کا سیاسی تابوت عوام کندھوں پہ اٹھا کر دفن کرے گی. انھوں نے کہا کہ مریم نواز ایک سیاسی حقیقت بن چکی ہیں اور شیدا ٹلی جیسے سیاسی لوٹوں کے اوسان خطا ہو رہے ہیں. ہر روز سیاسی گھر بدلنے والا سیاست کا ریلو کٹا ہر وقت صرف سیاسی سازش کی سوچ میں رہتا ہ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی نے اپنی کرپشن ،نا لائقی ،نااہلی اور چوری سے ملکی معیشت تباہ کر دی ۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button