مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل مسترد  

لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 لاہور سے مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کیے تھے۔ اپیلیٹ ٹربیونل نے ندیم شیروانی کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔

پی ٹی آئی کے این اے 119 سے امیدوار ندیم شیروانی آر او کے فیصلے کے خلاف اپیلیٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی۔

Back to top button