سابق وزیر اسلم اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور

الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کو الیکشن میں حصہ لینے کی ۔اجازت دیدی
لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے سابق وزیر میاں اسلم اقبال کے پی پی 171 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ایپلٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظور کی۔
یاد رہے کہ ریٹرننگ افسر نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 171 سے
میاں اسلم کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے۔
