مسلم لیگ ن کا وزیر اعظم اور صدر کے استعفے کا مطالبہ

سپریم کورٹ کے فل بنچ کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف دائر ریفرنس کالعدم قرار دیئے جانے پر مسلم لیگ ن نے صدر اور وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔۔
یہ مطالبہ مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما خواجہ آصف اور پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے اپنی الگ الگ ٹویٹس میں کیا۔۔۔ مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیس کے فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو اس غیر آئینی اقدام کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فورا مستعفی ہو جانا چاہیے۔مغربی جمہوریت تو یہی کہتی ہے۔۔۔
خواجہ آصف نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ آج عدالت عظمی نے انصاف کی تاریخ میں ایک روشن باب کا اضافہ کیا۔ وکلاء تنظیموں نے قانون کی بالا دستی کا دفاع کیا۔ سلام ھے بار اور بنچ کو۔ ریفرنس دائر کرنے والے صدر اور وزیر اعظم استعفی دیں۔۔ اگر کوئی شرم کوئی حیا ھے.
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نےسینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر صدارتی ریفرنس کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے ان کو جاری کیا جانے شوکاز نوٹس ختم کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ سپریم کورٹ نے جسٹس فائز عیسی کی جانب سے صدارتی ریفرنس کو چیلنج کیے جانے کی درخواست کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے دیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف صدارتی ریفرنس بدنیتی کی بنیاد پر دائر کیا گیا ہے۔ اب سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا یہ مؤقف تسلیم کرتے ہوئے صدارتی ریفرنس خارج کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے سنائے گئے اپنے مختصر فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسی کی ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواست منظور کرلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button