مشاہداللہ خان کے بیٹے نے لائیو عمرانڈو کی ٹھکائی کیوں کی؟

دبنگ نون لیگی رہنما مشاہد اللہ خان کے بیٹے افنان اللہ خان کے ہاتھوں لائیو ٹی وی پروگرام میں عمرانڈو پی ٹی آئی وکیل رہنما شیر افٖضل مروت کی ٹھکائی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، جس پر پی ٹی آئی کے یوتھیوں اور ن لیگ کے کارکنان کی طرف سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔خیال رہے کہ اینکر پرسن جاوید چوہدری کے پروگرام ’کل تک‘ میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ اور تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ کسی بات پر تکرار کے بعد عمراندو شیر افضل مروت نے ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ کو تھپڑ رسید کیا جس کے بعد افنان اللہ نے پی ٹی آئی وکیل کو جواباً زمین پر گرایا اور مُکے برسائے اور لاتیں ماریں۔
بعد ازاں ٹیلی ویژن پروگرام میں شریک مہمان کو پیٹنے والے تحریک انصاف کے حامی اور عمران خان کے وکیل شیرافضل مروت نے اینکر پرسن وسیم بادامی کے ساتھ گفتگو میں لڑائی کا احوال بتایا تو کہا کہ ’عمران خان کو گالیاں دینے پر ان کی ٹریٹمنٹ بنتی تھی‘۔ان کا کہنا تھا کہ افنان اللہ نے عمران خان کو گالی دی جو مجھ سے برداشت نہیں ہوئی، مجھے گالی دیتے تو میں کنٹرول کر لیتا لیکن میں خان صاحب کا وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ ان کا مرید بھی ہوں۔ عمران خان کو گالی دینے اور یہودی ایجنٹ پکارنے پر میں نے ان کو تھپڑ مارا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ وہ پٹھان ہیں اور پٹھان گالی کے جواب میں تھپڑ مارتے ہیں۔
لڑائی کی تصاویر وائرل ہونے پر سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر صارفین کی جانب سے ردِ عمل سامنے آیا کسی نے لڑائی پر تبصرہ کیا تو کوئی صحافی جاوید چوہدری پر تنقید کرتا نظر آیا۔ایک صارف نے صحافی جاوید چوہدری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ جاوید چوہدری صرف ویووز کے چکر میں ہی پڑ چکے ہیں، مصالحہ نیوز اپنے ہی چینل پر ریلیز کر دی۔صحافی مغیث علی نے فردوس عاشق اعوان اور قادر مندوخیل کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے ایک دوست نے واٹس ایپ پر یہ تصویر بھیج کر پوچھا یہ سارے مکے حکیم صاحب کے شو میں کیوں چلتے ہیں؟
سرفراز نثار لکھتے ہیں کہ سینیٹر افنان اللہ اور تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت کی لڑائی کی وجوہات جاوید چوہدری نے اپنی زبانی بتا دی ہیں کہ چند الفاظ سے شروعات ہوئی تو شیر افضل مروت نے ہاتھا پائی شروع کردی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ان سے دلیل سے بات نہیں ہوتی تو بد تہذیبی اور جہالت کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔ اس ویڈیو میں ایک وکیل کی بدمعاشی دیکھی جا سکتی ہے۔
فتح اللہ بخاری لکھتے ہیں کہ جو بھی خان کو گالی دے گا اس کے ساتھ وہی سلوک ہوگا جو آج رات شیر افضل خان مروت کے ہاتھوں سینیٹر افنان اللہ کے ساتھ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اس واقعے کا عینی شاہد تھا، جاوید چوہدری کے شو کی ریکارڈنگ کے دوران سینیٹر افنان اللہ نے شیر افضل صاحب کی موجودگی میں عمران خان کو گالیاں دینا شروع کر دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سینیٹر افنان اللہ کی ایک مہلک غلطی تھی کیونکہ اگلے ہی لمحے شیر افضل خان مروت کو کیمرے کے سامنے سینیٹر افنان اللہ کو مکے اور لاتیں مارتے ہوئے دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ جاوید چوہدری نے رات تقریباً 2 بجے اپنے یو ٹیوب چینل پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں پی ٹی آئی وکیل شیر افضل مروت اور ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ کی لڑائی کی تصاویر جاری کیں اور کہا کہ ہمیں سمجھ ہی نہیں آئی کے اس معاملے کو کیسے کنٹرول کریں، سیٹ پر بہت ہنگامہ ہوا اور اس معاملے کو بہت مشکل سے کنٹرول کیا گیا۔دوسری طرف افنان اللہ خان کے ہاتھوں ٹھکائی کے بعد عمرانڈو شیر افضل مروت کا دماغ خراب ہو گیا اور اس نے پی ٹی آئی کے ہی دوسرے وکیل شعیب شاہین کو غدار قرار دیتے ہوئے اس پر الزمات کی بوچھاڑ کر دی۔شیر افضل مروت نے شعیب شاہین کو غدار قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ واحد شخص ہے جو پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں غدار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں شیر افضل مروت نے کہاکہ شعیب شاہین سروس ٹربیونل سے متعلق مقدمات نمٹاتے ہیں انہیں فوجداری قانون کی اے بی سی نہیں آتی۔ عمران خان کے خلاف درج ایک بھی فوجداری مقدمے میں وکیل نہ ہونے کے باوجود اس نے خود کو پی ٹی آئی چیئرمین کا وکیل ظاہر کرنا شروع کر دیا جو کہ ایک فراڈ تھا۔جس پر پی ٹی آئی نے بھی شیر افضل کو ٹھینگا دکھاتے ہوئے اپنا وزن شعیب شاہین کے پلڑے میں ڈال دیا اور پی ٹی آئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں شعیب شاہین کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت نے جو بیان دیا ہے وہ ان کی ذاتی رائے ہے جس کا جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔
