‘مشن امپوسبل 7’ کے ایک سین پر 44 کروڑ روپے ضائع

ہالی ووڈ کی آنے والی ایکشن فلم ‘مشن امپوسبل 7’ یوں تو تاحال شوٹنگ کے مراحل میں ہے تاہم مذکورہ فلم کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے کہ اس کے ایک سین کو شوٹ کرنے کے دوران ناکامی پر فلم ساز کو 44 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔
‘مشن امپوسبل 7’ کی شوٹنگ حال ہی میں برطانیہ میں اس وقت شروع کی گئی تھی جب وہاں پر کورونا کیسز میں کمی دیکھی گئی تھی اور فلم کی ٹیم گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ایک سین کی شوٹنگ کےلیے سیٹ تیار کرنے میں مصروف تھی۔
برطانوی اخبار کے مطابق ‘مشن امپوسبل 7’ کا ایک مہنگا اور خطرناک ترین سین انگلینڈ کے علاقے آکسفورڈ شائر کے جنگلات میں شوٹ کیا جانا تھا، جس کےلیے فلم کی ٹیم نے 6 ہفتوں کی مسلسل محنت اور کروڑوں روپے کے اخراجات سے سیٹ تیار کیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ سین کےلیے جنگلات میں مہنگے سامان سے ایک پل تیار کیا گیا اور وہاں پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے موٹر سائیکلوں کو پہنچایا گیا تھا۔
5f3d0034461e5تاہم جب فلم کی ٹیم نے مذکورہ سین کو منصوبے کے تحت شوٹ کرنا شروع کیا تو شوٹنگ کے عین درمیان اچانک موٹر سائیکل کے ٹائروں میں آگ لگ گئی اور پورا سیٹ خراب ہوگیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ موٹر سائیکل پر اسٹنٹ کرنے والے اسٹنٹ مین کو بڑی مہارت سے زخمی ہونے سے بچا لیا گیا اور جیسے ہی موٹر سائیکل میں آگ لگی تو اسٹنٹ مین کو رسیوں کی مدد سے اٹھالیا گیا اور موٹر سائیکل سیٹ سے کچھ فاصلے پر جاکر گری۔ مذکورہ سین کےلیے جہاں فلم کی ٹیم نے کئی ہفتوں تک محنت کی، وہیں موٹر سائیکل کی خریداری، اسے مذکورہ جگہ پر پہنچانے، اسٹنٹ مین کی فیس اور سین کےلیے بنائے گئے سیٹ کی تیاری پر کم از کم 20 لاکھ پاؤنڈ خرچ ہوئے تھے۔ مذکورہ سین کےلیے 26 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کا خرچ آیا جو پاکستانی 44 کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں۔ مذکورہ سین کی ناکام شوٹنگ کے بعد فلم کی شوٹنگ ایک بار پھر منسوخ کردی گئی اور اب خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند ماہ بعد دوبارہ مذکورہ سین کو شوٹ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ٹام کروز کی فلم ‘مشن امپوسبل 7’ کی شوٹنگ گزشتہ سال ہی شروع کی گئی تھی تاہم رواں برس فروری میں کورونا کی وبا کے باعث اس کی شوٹنگ بند کردی گئی تھی۔ ‘مشن امپوسبل 7’ کی شوٹنگ برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ممالک اور امریکا میں کی جائے گی اور ممکنہ طور پر مذکورہ فلم کو آئندہ سال کے آخر تک ریلیز کیا جائے گا۔ اگر فلم کی شوٹنگ منسوخ نہ ہوتی تو فلم کو 2021 کے آغاز میں ریلیز کیا جانا تھا۔
5f3d0084019e6یہ فلم ٹام کروز کی ایکشن سیریز ‘مشن امپوسبل’ کی ساتویں فلم ہے، اس سیریز کی چھٹی فلم 2018 میں ریلیز کی گئی تھی اور اس کی شوٹنگ کے دوران بھی کئی خطرناک مناظر کے دوران خود ٹام کروز بھی زخمی ہوگئے تھے۔ اس سیریز کی پہلی فلم مشن امپاسیبل کے نام سے 1996 میں آئی تھی، دوسری چار سال بعد سال 2000، تیسری 2006، چوتھی 2011، پانچویں فلم 2015 میں اور چھٹی فلم 2018 میں ‘مشن امپاسیبل: فال آؤٹ’ کے نام سے ریلیز کی گئی تھی۔ سیریز کی ساتویں فلم مین ٹام کروز کے ساتھ اداکارہ ونیسا کربی، ہائلے ایٹویل، سائمن پیگ اور ہینری زیمی سمیت دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
ساتویں فلم کی ہدایات کرسٹوفر مک کیری دے رہے ہیں اور اسے ٹام کروز خود ہی پروڈیوس کر رہے ہیں۔
5f3d010e78968

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button