معمول کے چیک اپ کے دوران بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی، مہیما چودھری

بالی وڈ اداکارہ مہیما چودھری نے 2022 میں معمول کے چیک اپ کے دوران بریسٹ کینسر کی تشخیص کا انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ینگ ویمن بریسٹ کینسر کانفرنس 2025 سے خطاب کے دوران مہیما چودھری نے تمام عمر کی خواتین کو باقاعدگی سے میڈیکل اسکریننگ کروانے کا مشورہ دیتے ہوئے اپنا تجربہ بھی شیئر کیا۔
مہیما چودھری نے بتایا کہ’2022 میں معمول کے چیک اپ کے دوران بریسٹ کینسر کی تشخیص میرے لیے حیران کن تھی‘۔
اداکارہ کے مطابق’3 سال قبل میں سالانہ چیک اپ کیلئے گئی تھی ناکہ بریسٹ کینسر کی اسکریننگ کیلئے، کیوں کہ مجھ میں کوئی بھی ایسی علامت موجود نہیں تھی جو یہ ظاہر کرتی کہ مجھے بریسٹ کینسر ہے‘۔
مہیما چودھری کا کہنا تھا کہ‘ کینسر ایک ایسا مرض ہے جسے آپ خود نہیں پکڑ سکتے کیوں کہ اس مرض کی تشخیص مکمل جانچ کیے بغیرنہیں کی جاسکتی، پھر چاہے کوئی مریض کتنا ہی صحت مند ہو یا نظر آتا ہو لہٰذا اگر آپ سالانہ چیک اپ کے لیے جاتے رہیں گے تو آپ اس مرض کی جلد تشخیص کے ساتھ ساتھ اس کا علاج بھی جلد کرواسکیں گے‘۔
