مفتی اعظم رفیع عثمانی کی نماز جنازہ کراچی میں اداکر دی گئی

پاکستان کے مفتی اعظم رفیع عثمانی کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی۔

مرحوم مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ ان کے بھائی مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی، نماز جنازہ میں سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پردرالعلوم کراچی کے صدر دروازے پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ حکام کی جانب سے جامعہ درالعلوم کراچی کی چیکنگ بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی جامعہ دارالعلوم کراچی کے صدر تھے، وہ کافی عرصے سے علیل تھے، مفتی محمد رفیع عثمانی دارالمدارس العربیہ کے سرپرست اعلیٰ تھے جو کہ دو روز قبل 86 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

مولانا رفیع عثمانی 21 جولائی 1936 کو بھارت کے علاقے دیوبند میں پیدا ہوئے، اُن کا نام عالم دین مولانا اشرف علی تھانوی نے رکھا۔ آپ کے والد مولانا شفیع دارالعلوم دیوبند کے مفتی اعظم تھے۔

Back to top button