مفتی قوی کو تھپڑ کیوں مارا؟ حریم شاہ نے وجہ بتادی

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی قوی نے گندی گندی باتیں کی ہیں جو ریکارڈ کی گئی ہیں، ان کی گفتگو نازیبا اور گھٹیا تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ میں اور میری دوست بیٹھے ہوئے باتیں کررہے تھے اور انہوں نے گھٹیا اور دو نمبر باتیں شروع کردیں۔حریم شاہ نے بتایا کہ مفتی قوی گزشتہ روز سے غلط قسم کی حرکتیں کررہے تھے جس پر میں نے مشکل سے برداشت کیا ہوا تھا اور صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو دوست کے ساتھ مل کر ان کو تھپڑ مارا۔
حریم شاہ نے مزید بتایا کہ میری دوست عائشہ اور میں بیٹھے ہوئے تھے ، انہوں نے بدتمیزی کی جس پر انہیں مارا اور اس پر کوئی رنج و ملال نہیں ہے جبکہ مفتی قوی جیسے مردوں کو سزائیں دیں تو ملک میں ریپ نہ ہوں۔ایک سوال کے جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ مفتی قوی سے ان کے کوئی تعلقات نہیں تھے ۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ جڑدیا ہے۔بعدازاں حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔اس حوالے سے مفتی قوی کا کہنا ہے کہ ایک ٹی وی پروگرام کیلئے حریم شاہ اور مجھے کراچی بلوایاگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کررہا تھا کہ حریم شاہ اچانک کمرے میں آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سیاستدانوں اور معروف شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بنا کر شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔حریم شاہ ٹک ٹاک و انسٹاگرام ویڈیوز میں مختلف فلموں و ڈراموں کے ڈائیلاگز پر اداکاری کرتی دکھائی دیتی ہیں۔اور چند گھنٹے قبل حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں حریم شاہ مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے مفتی عبدالقوی کو مارنے کا کوئی رنج اور ملال نہیں ہے بلکہ ہر ایسے مرد کو اگر ہم سزا دیں تو آج معاشرے میں ریپ نہ ہوں۔ایک سوال کے جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ میرے ان کے ساتھ کوئی تعلقات نہیں تھے انہوں نے میڈیا پر آکر میری تذلیل کی، انہوں نے مجھ سے متعلق ایک جھوٹ کہا تھا جو بے بنیاد تھا کہ ایک ویڈیو میں انہوں نے تھا کہ یہ حریم شاہ ہے جبکہ وہ میں نہیں تھی۔
دوسری جانب مفتی عبدالقوی نے بھی اسی شو میں اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی روداد سنائی۔مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ميں تو چائے پی رہا تھا ايک بچی نے آکر تھپڑ مار ديا، انہوں نے کہا کہ لڑکياں ايک سے 2 منٹ کے لیے آئيں اور تھپڑ مار کر چلی گئيں۔انہوں نے کہا کہسانپ سانپ ہی ہوتا ہے چاہے جتنی دوستی کرلو، ميں ان کا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں، اس سے قبل حریم شاہ کی کچھ ویڈیوز تنازع کا شکار رہی ہیں اور انہیں مبشر لقمان کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کا سامنا بھی رہا ہے۔
