مقبول بٹ شہید کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہید کشمیری رہنما مقبول بٹ کی 36ویں برسی پر آج مکمل ہڑتال ہے، حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی بھر میں کاروباری اور تجارتی مراکز بند ہیں، سڑکیں ویران ہیں۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی لاک ڈاون 191 روز میں داخل ہوگیا ہے ،مواصلاتی رابطے بدستور منقطع ہیں جب کہ حریت رہنمامقبول بٹ کی 36ویں برسی پرمقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔
مقبول بٹ کی برسی پر احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے قابض انتظامیہ نےپابندیاں مزیدسخت کرد ی ہیں،سڑکیں خاردارتاروں،رکاوٹوں سےبند کردی گئی ہیں جب کہ بھارتی فورسزکی بھاری تعدادتعینات ہے۔
یاد رہے کہ مقبول بٹ کوتہاڑ جیل میں 11فروری کوجدوجہدآزادی کی پاداش میں پھانسی دی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button