ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونے کی قمیت میں بڑی کمی واقع ہوئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جب کہ 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے کمی کے بعد 96365 روپے پر آگئی ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 18 ڈالر کم ہوکر 1829 ڈالر فی اونس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button