ملک کے مختلف شہروں میں دو ہفتوں کےلیے لاک ڈاؤن کا امکان

حکومت کی جانب سے انسداد کورونا کےلیے ملک کے مختلف شہروں میں دو ہفتے کا لاک ڈاؤن لگائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق این سی او سی نے متعلقہ وزارتوں کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کےلیے لاک ڈاؤن کا نفاذ 2 یا 3 مئی سے ہونے کا امکان ہے۔ مراسلے کے ذریعے این سی او سی نے متعلقہ وزارتوں کو پلاننگ کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ ان منتخب اضلاع اور شہروں میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ شامل ہیں جہاں دو ہفتوں کا لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بہاولپور، حیدرآباد، لوئر دیر، مردان، نوشہرہ، مالا کنڈ، چارسدہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے حساس شہروں کی لسٹ میں شامل ہیں جب کہ سوات، صوابی، مظفرآباد، سدھنوتی، پونچھ اور باغ میں بھی لاک ڈاؤن لگانے پر مشاورت کی گئی ہے۔ ان شہروں میں کورونا پھیلاؤ کا روکنے کے مناسب اقدامات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button