’’منی بجٹ‘‘ قومی سلامتی کا سودا ہے

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے حکومت کی جانب سے پیش کردہ منی بجٹ کو قومی سلامتی اور خود مختاری کا سودا قرار دے دیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ منی بجٹ منظور ہوا تو پاکستان کی معاشی خودمختاری ہار جائے گی، منی بجٹ کو کسی صورت منظور نہیں ہونے دینگے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ سستے پاکستان کا پراپیگنڈہ کرنے کی بجائے منی بجٹ واپس لیا جائے، یہ منی بجٹ حکومت کے جیو اکنامکس کے تصور کے منافی ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ منی بجٹ بلڈوز کر کے منظور کیا گیا تو پاکستان کی نئی اسٹیبلشمنٹ کانام آئی ایم ایف ہوگا۔ مہنگائی کا علاج مزید مہنگائی کی کڑوی گولی سے کرنا حماقت در حماقت اورظلم کی انتہا ہے۔

اس سے قبل ٹوئیٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ گوادر میں جاری احتجاج ملک میں نیا باب ہے۔آئین پاکستان کے تحت دئیے گئے بنیادی حقوق کے لئے گوادر میں عوام کی جدوجہد اہم موڑ ہے۔

Back to top button