پاکستانی ’’قاتل حسیناؤں‘‘ کے بھارت میں چرچے
پاکستانی فیمنسٹ ویب سیریز ’’قاتل حسینائوں کے نام‘‘ پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی یکساں مقبول ہو رہی ہے۔
بولڈ اور خوفناک مناظر کی وجہ سے ویب سیریز کو بھارت بھر میں سراہا جا رہا ہے اور پاکستانی اداکاراؤں کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔
’قاتل حسیناؤں کے نام‘ سے قبل پاکستانی ویب سیریز ’چڑیلز‘ کو بھی ’زی فائیو‘ پر ریلیز کیا گیا تھا جسے کافی پسند کیا گیا تھا۔
پاکستانی ویب سیریز کی کاسٹ میں ثروت گیلانی، مہربانو، صنم سعید، ایمان سلیمان، فائزہ گیلانی، بیو رانا ظفر، سامعہ ممتاز اور سامعیہ عارف سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
ویب سیریز کی مرکزی کہانی 6 خواتین کے گرد گھومتی ہے اور اس میں متعدد بولڈ اور خوفناک مناظر بھی شامل کیے گئے ہیں۔
