منی لانڈرنگ؛ ایف آئی اے کی شہبازاورحمزہ سے جیل میں تفتیش

ایف آئی اے نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے جیل میں 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق تفتیش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹنٹ ڈائریکٹر محمد مردان کی سربراہی میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ کی ٹیم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات کےلیے کوٹ لکھپت جیل پہنچی۔ ٹیم نے دونوں سے 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق جیل میں تفتیش کی۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے تحقیقات کےلیے جیل حکام کو خط بھی لکھا تھا جب کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے 17 دسمبر کو حمزہ شہباز سے جیل میں تحقیقات کی تھیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے خط میں کہا گیا تھا کہ بیانات سے تحقیقات میں مدد ملے گی۔ اس سے قبل بھی 23 نومبرکو خط لکھا گیا تھا لہٰذا ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی ٹیم کو جیل میں تحقیقات کرنے کی اجازت دی جائیں۔
