موجودہ حکومت نے بجلی کے بریک ڈاؤن کا ملبہ گزشتہ حکومتوں پر ڈال دیا

وفاقی وزیر برائے اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بجلی کے بریک ڈاؤن کا ملبہ گزشتہ حکومتوں پر ڈال دیا۔
گزشتہ رات ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہو گیا تھا جس کے باعث کراچی سے لیکر پشاور تک پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا تھا اور مختلف شہروں کی بجلی تاحال بحال نہیں ہو سکی ہے۔
اس بریک ڈاؤن کا ملبہ بھی وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ماضی کی حکومتوں پر ڈال دیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ماضی میں بجلی کی پیداوار پر ہی کام کیا گیا لیکن ترسیل کا نظام نہیں بنایا، گھروں تک بجلی پہنچانے پر توجہ نہ دی گئی، موجودہ حکومت اب بجلی کے ترسیلی نظام پر توجہ دے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button