موسلادھار بارش سے لاہور پانی پانی

لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے کے ساتھ صبح تک جاری رہا۔
لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد شاہراہیں اور مختلف مقامات کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے کے ساتھ صبح تک جاری رہا۔ بارش اس قدر تیز تھی کہ نشیبی علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا جب کہ جنرل اسپتال کی پلمونولوجی اور سائکاٹری سمیت دیگر وارڈز اور نرسنگ کالج بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔
گاڑیاں بھی پانی میں ڈوب گئیں جس سے شہریوں کو آنے جانے میں شدید مشکل کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ فردوس مارکیٹ کے قریب زیرتعمیر انڈرپاس میں بھی پانی جمع ہے۔ تاہم بارش کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 12زخمی ہو گئے ہیں۔
سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 189 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، تاج پورہ میں 174 اور گلشن راوی میں 160 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ واسا ترجمان کے مطابق لکشمی اورقرطبہ چوک سمیت شہر کے بیشترعلاقے کلیئر کردیے گئے ہیں جبکہ بعض نشیبی علاقوں سے پانی نکالا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات مزید بارش کاامکان ہے۔
229131 6098813 updates229131 8642975 updates229131 7980378 updates

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button