موٹروے زیادتی کیس: متاثرہ خاتون نے بیان ریکارڈ کرانے سے معذرت

موٹروے پر زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے فی الوقت پولیس کو بیان ریکارڈ کرانے سے معذرت کرلی۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈ کرانے کےلیے رابطہ کیا تاہم خاتون کے اہل خانہ نے فی الوقت بیان ریکارڈ کرانے سے معذرت کرلی۔ ذرائع نے بتایا کہ خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت ایسی نہیں کہ وہ بیان ریکارڈ کراسکیں۔ ذرائع کے مطابق خاتون کے اہل خانہ کے انکار کے بعد پولیس تاحال متاثرہ خاتون کا بیان حاصل نہیں کرسکی ہے۔
فوکل پرسن ایس ایس پی ذیشان اصغر کا کہنا ہےکہ خاتون کی حالت کو سمجھ سکتے ہیں، متاثرہ خاتون کا بیان اس وقت قلمبند کریں گے جب ان کےلیے ممکن ہو گا۔
9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button