موٹر وے پر ایک اور واردات:ڈاکوؤں نے درخت پھینک کر گاڑیاں لوٹ لیں

موٹر وے پر ایک اور واردات پیش آئی ہے اور شیخوپورہ کے قریب مسلح ڈاکووں نے گاڑیوں کو لوٹ لیا۔
اطلاعات کے مطابق ڈاکووں نے لاہور اسلام آباد موٹر وے پر درخت پھینک کر گاڑیوں کو روکا، گولیاں مار کر کئی گاڑیوں کے ٹائر بھی برسٹ کر دیے۔ موٹر وے پر مسلح ڈکیتی کی واردات شیخوپورہ انٹر چینج سے 3 کلو میٹر دور اسلام آباد کی طرف ہوئی، ڈاکو کئی گاڑیوں کو لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔ مسافروں نے موٹر وے پولیس کو اطلاع دی تاہم کوئی جواب نہ ملا، ون فائیو پر اطلاع کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔
خیال رہے کہ دو روز قبل بھی موٹر وے پر گجرپورہ کے قریب مسلح افراد ایک گاڑی کے شیشے توڑ کر خاتون کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے اور پھر اسے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
