موٹے افراد میں گردے کی بیماری کا خطرہ بڑھ سکتاہے،ماہرین

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ جو نوعمر افراد موٹے ہوتے ہیں ان میں گردے کی بیماری کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے۔
جدید تحقیق کے مطابق مٹاپا لڑکوں میں گردے کی بیماری کا خطرہ نو گنا اور لڑکیوں میں چار گنا بڑھا دیتا ہے۔مٹاپے اور گردے کی بیماری کے درمیان تعلق نوجوانوں میں واضح ہے جبکہ 30 سال کی عمر سے پہلے اس کا امکان اور زیادہ پایا گیا ہے۔
پہلے کی تحقیق میں بڑی عمر کے لوگوں میں مٹاپے اور گردے کی بیماری کا آپسی تعلق تو دریافت کیا گیا تھا لیکن چھوٹی عمر میں موٹاپے کے گردوں کے حوالے سے ممکنہ خطرات کے بارے میں زیادہ تحقیقات نہیں کی گئیں۔

Back to top button