مٹھی بھر لوگ بندر تماشہ لگا کر بیٹھے ہیں

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دھرنا دینے والوں کو ان ہی کی زبان میں جواب دینا چاہیے۔ مٹھی بھر لوگ جو بندر تماشہ لگا کر بیٹھے ہیں انہیں مونگ پھلی نہیں کچھ اور چاہیے۔ ایک طبقہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی قیدی کے طور پر پیش کر رہا ہے۔


وفاقی وزیرفواد چوہدری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں اپوزیشن پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ساری اپوزیشن کا ایک مقصد ہے کہ قوم کے پیسے دیئے بغیر مقدمات سے نکل جائیں۔ہماری غلطی ہے کہ ہم طاقتور طبقات کی بلیک میلنگ میں آ جاتے ہیں ورنہ دھرنا دینے والوں کو ان ہی کی زبان میں جواب دینا چاہئے۔مٹھی بھر لوگ جو بندر تماشہ لگا کر بیٹھے ہیں انہیں مونگ پھلی نہیں کچھ اور چاہیے۔
ایک طبقہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی قیدی کے طور پر پیش کر رہا ہے، حقیقت یہ ہے کہ شریف فیملی اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے ہمارے ہاں امیر بیمار ہو تو لگتا ہے قیامت آ جائے گی، پاکستان میں جب تک عام آدمی اور سیٹھ کیلئے ایک قانون نہی ہوتا ہم ایک پسماندہ معاشرہ رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں امیر بیمار ہو تو لگتا ہے قیامت آ جائے گی، پاکستان میں جب تک عام آدمی اور سیٹھ کے لیے ایک قانون نہیں ہوتا ہم ایک پسماندہ معاشرہ رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button