میجر جنرل آصف غفورکی گاڑی موٹروے پرحادثے کا شکار

اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئےموٹروے پر سرگودھاموڑ کے قریب سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں میجر جنرل آصف غفور اور ان کی اہلیہ محفوظ رہے جبکہ ان کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق میجر جنرل آصف غفور اسلام آباد سے لاہور جا رہے تھے کہ موٹروے پر سرگودھا موڑ کے قریب اچانک گائے ان کی گاڑی کے سامنے آ گئی۔ ڈرائیور گاڑی کی سپیڈ کنٹرول کرنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے ان کی لینڈ کروزر گاڑی گائے سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے وقت گاڑی میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور ان کی اہلیہ سوار تھیں جو حادثے میں بالکل محفوظ رہے جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ میجر جنرل آصف غفور متبادل گاڑی پر جائے حادثہ سے لاہور کی طرف روانہ ہو گئے۔
IMG 20200205 WA0009
IMG 20200205 WA0008

اطلاعات کے مطابق میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی گائے سے ٹکرانے کے بعد پیچھے سے آنے والی تین سے چار مزید گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرا گئیں۔ جس میں پانچ سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاعات ملتے ہی موٹروے پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی جس کے بعد 2 شدید زخمیوں کو کوٹ مومن ہسپتال منتقل کیاگیا جبکہ معمولی زخمیوں کو مرہم پٹی کے بعد وہاں سے روانہ کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ میجر جنرل آصف غفور 3 سال پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ تعینات رہے اور حال ہی میں انہیں ترقی دے کر جی اوسی اوکاڑہ تعینات کیا گیا تھا۔ آصف غفور نے یکم فروری کو ڈی جی آئی ایس پی آر کا عہدہ میجرجنرل بابر افتخار کے سپرد کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button