میزبان عائشہ جہانزیب کو دوران انٹرویو کس نے رلایا؟

معروف میزبان عائشہ جہانزیب نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی زندگی تلخ لمحات سے عبارت ہے، اداکارہ کے مطابق صرف ڈھائی برس کی عمر میں ان کی والدہ ان کو تنہا چھوڑ کر چلی گئیں اور پھر شادی کے بعد شوہر کی جوان موت کا غم اٹھانا پڑا۔معروف ٹی وی میزبان عائشہ جہانزیب نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی سے متعلق درد ناک انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے پہلے شوہر جوانی میں انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد انہوں نے والدہ کی ضد پر دوسری شادی کی۔عائشہ جہانزیب کی چند ہفتے پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنی زندگی کے واقعات بتاتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئیں۔عائشہ جہانزیب کی وائرل ہونے والی ویڈیو کچھ ہفتے قبل ’اے پلس‘ پر نشر ہونے والے مارننگ شو کی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کیسے ان سے بچھڑ گئے تھے، تاہم ممکنہ طور پر ان کے والدین کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔میزبان نے بتایا کہ ان کی والدہ نے دوسری شادی نہیں کی، اگرچہ انہوں نے متعدد بار والدہ کو شادی کرنے کا کہا لیکن وہ ان کی بہتر پرورش کی خاطر دوسری بار رشتہ ازدواج میں نہیں بندھیں۔انہوں نے پہلی شادی جہانزیب سے کی تھی، جن سے انہیں بچپن سے محبت تھی، دونوں ایک ساتھ پلے اور بڑھے تھے۔عائشہ جہانزیب کے مطابق انہوں نے نوجوانی میں شادی کی تھی اور ان کے پہلے شوہر سے تین بچے ہیں لیکن پھر ان کے شوہر کا انتقال ہوگیا جس کے بعد انہوں نے کئی مشکلات دیکھیں اور انہیں اصل زندگی کی سمجھ آئی، شوہر کے انتقال کے بعد ان سے تمام افراد کے تعلقات ہی تبدیل ہوگئے، جس کی وجہ سے وہ بچوں کو لے کر والدہ کے گھر چلی گئیں لیکن شروع میں والدہ بھی انہیں اپنے ساتھ رہائش دینے کے لیے تیار نہیں تھیں۔انہوں نے بتایا کہ شوہر کے انتقال کے بعد ان کی والدہ میں بھی کینسر کی تشخیص ہوئی لیکن انہوں نے والدہ کو آخر تک یہ معلوم ہونے نہیں دیا کہ انہیں کیا بیماری لاحق ہے۔بیماری کے بعد والدہ نے ان پر دوسری شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کیا اور وہ کافی عرصے تک انکار کرتی رہیں لیکن پھر انہوں نے ہار مانی۔ٹی وی میزبان نے بتایا کہ ان کا آج تک ایک ہی مرد دوست حارث تھا، جس سے بعد میں انہوں نے دوسری شادی کی، دوسری شادی کے وقت ان کی سب سے چھوٹی بیٹی پریشان ہوگئی کہ کوئی شخص ان کی والدہ کو ان سے چھیننے آگیا لیکن ان کے شوہر نے ان کی بیٹی کو سنبھالا۔انہوں نے اپنی کامیابیوں کا سہرا اپنے دوسرے شوہر حارث کو دیا اور ان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں اکثر مذاق میں کہتے ہیں کہ عائشہ ایک خاتون نہیں بلکہ مرد ہیں، عائشہ جہانزیب سے متعلق پروگرام میں مارننگ شو کی میزبان نے بتایا کہ اب وہ پانچ بچوں کی ماں ہیں۔

Back to top button