اسرائیل کی مغربی کنارے میں بڑے آپریشن کی تیاری

فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام مغربی کنارے میں سکیورٹی صورت حال مزید کشیدہ ہوگئی ہے،جہاں اسرائیلی فوج نے مبینہ طور پر بڑے فوجی آپریشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں، جب کہ حالیہ جھڑپوں میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور اضافی فوجی دستے بھی مغربی کنارے میں تعینات کردیے ہیں۔مغربی کنارے میں اسرائیلیوں نےکل رات بھی فلسطینیوں کے گھروں پر قبضوں کی کوشش کی۔
ایران نے عراق کے ذریعے امریکا کی جنگ بندی تجویز مسترد کر دی : امریکی اخبار کا دعویٰ
مغربی کنارے میں گھروں پر قبضوں کی کوشش میں فلسطینیوں سے اسرائیلی قابضین کی جھڑپیں ہوئیں،مغربی کنارے میں کل رات جھڑپ میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے جب کہ ایک اسرائیلی ہلاک ہوا۔
رپورٹس کےمطابق مغربی کنارے میں بندوق بردار اسرائیلی قابضین نے فلسطینی علاقے پر حملہ کیا،ایک فلسطینی نے مزاحمت کرتےہوئے اسرائیلی قابض کی بندوق چھین لی،مغربی کنارے میں تصادم میں نامعلوم گولی سے اسرائیلی حملہ آور قابض ہلاک ہوگیا۔اسرائیلی فوج نے تصادم میں تصفیےکے بجائے فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہوئے۔
