ندا یاسر اور یاسر نواز بیٹی سمیت کرونا وائرس کا شکار

مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر ان کے شوہر و اداکار یاسر نواز اور بیٹی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
ندا یاسر، یاسر نواز اور ان کی بیٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد تینوں نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔ندا یاسر نے بتایا کہ یاسر نواز اور بیٹی میں کورونا وائرس کی معمولی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرائے جو مثبت آئے۔ندا یاسر نے پرستاروں سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی ہے ۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اب تک 53 ہزار سے زائد کیسز اور 1100 سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button