نوازشریف کےاستقبال کی تیاریاں نظرنہیں آرہیں،بلاول بھٹو کی تنقید

چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان آمد پر نواز شریف کے استقبال کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کی تیاریوں سے متعلق تحفظات کا اظہار کر دیا۔ن لیگ کے جو لوگ ان کی حکومت میں وزرا تھے وہ نظر نہیں آ رہے۔ میاں صاحب کی آمد پر پینافلیکس لگنے چاہیے تھے اور نہیں تو وال چاکنگ ہی ہوتی، لیکن وہ مزہ نہیں آ رہا، ن لیگ کے سابق وزرا کو مزید سخت محنت کرنا ہوگی۔
سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹوکاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو الیکشن کی جلدی ہے، میں نہیں سمجھتا کہ مولانا فضل الرحمان جیسے سیاستدان نے الیکشن کے خلاف کچھ کہا ہوگا۔
