نواز شریف دسمبر میں پاکستان واپس آ رہے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے ایک بار پھر سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف رواں برس دسمبر میں واپس آ رہے ہیں۔
اس سے قبل بھی میاں جاوید لطیف کر چکے ہیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ہی وطن واپس آ کر ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔
خیال رہے کہ نواز شریف نومبر2019 میں علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے تھے ، سابق وزیراعظم کو طبیعت ناساز ہونے پر22 اکتوبر2019 کو لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
میڈیکل ٹیسٹ میں نواز شریف کے پلیٹ لٹس کی تعداد خطرناک حد تک کم پائی گئی تھی۔ن لیگ کے تا حیات قائد نواز شریف کو سروسز ہسپتال سے 16 روز بعد گھر منتقل کر دیا گیا تھا جہاں ان کے لیے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) قائم کیا گیا تھا۔
صحت کے مسائل بڑھ جانے کے سبب ڈاکٹرز نے نواز شریف کو بلا تاخیر بیرون ملک جانے کی ہدایت کی تھی۔
