نواز شریف کے 5 چچا زاد بھائیوں پر فرد جرم عائد

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے 5 چچازاد بھائیوں پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بینکوں کوقرض ادانہ کرنےسےمتعلق کیس میں بینکنگ عدالت نے نواز شریف کے 5 رشتہ داروں پر فردجرم عائد کردی ہے۔‏ تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے نواز شریف کے کزنز طارق شفیع، محمدشفیع سمیت 5ملزمان پر فردجرم عائد ‏کر دی جب کہ ملزمان نے صحت جرم سےانکار کر دیا ہے۔
بینکنگ عدالت نے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے 13 مارچ تک کے لیے سماعت ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کہ بینکنگ عدالت میں مختلف بینکوں کی جانب سے قرضے کی عدم ادائیگی پر درخواستیں دائر کی ‏گئی ہیں، کیس کے ملزمان میں میاں نواز شریف کے کزن طارق شفیع، جاوید شفیع سمیت دیگر شامل ہیں۔
بینکوں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کشمیر شوگر ملز اور اتفاق شوگر ملز کے لیے 7 سو ملین روپے ‏قرضہ لیا گیا تھا، اب سالہا سال سے بینکوں کو قرض واپس نہیں کیا جا رہا۔ بینکوں نے استدعا کی تھی کہ عدالت قانون کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button