نورمقدم قتل کیس کے نامزد ملزمان کا نام ای سی ایل میں شامل

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نور مقدم قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، کیس میں نامزد  مرکزی ملزم ظاہر جعفر اور اس کے والدین کے ناموں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کل ای سی ایل سے متعلق اجلاس میں نور مقدم قتل کیس میں ملوث میں تمام افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام جعلی شناختی کارڈز منسوخ کیے جارہے ہیں اور جن افسران نے اس میں سہولت کاری کی انہیں نادرا سے نکالا جارہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

Back to top button