نور مقدم قتل کیس: ملزم ظاہر جعفر کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں چیک اپ

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی طبیعت ناساز ہونے پر ڈاکٹروں نے اس کا طبی معائنہ (چیک اپ) کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے پولیس حکام کو شکایت کی تھی کہ اس کے سر میں درد ہے جس پر اسے فوری طور پر پمز اسپتال لایا گیا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملزم ظاہر جعفر کا پمز اسپتال میں ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کیا اور تفصیلی چیک اپ کے بعد کچھ ادویات بھی تجویز کیں۔

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پولیس حکام نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا طبی معائنہ کرانے کے بعد اسے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے۔

Back to top button