نوشہرہ میں شکست: پرویز خٹک کے بھائی وزارت سے فارغ

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر لیاقت خٹک سے وزارت واپس لے لی گئی۔
خیبر پختونخوا کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک سے وزارت کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لیاقت خٹک کی برطرفی کا نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پارٹی قواعد اور ڈسپلن کی خلاف ورزی اور یی کے 63 کے الیکشن میں اپوزیشن کے امیدوار کو سپورٹ کرنے پر وزیراعلی کے پی محمود خان نے صوبائی وزیر لیاقت خٹک کو فارغ کر دیا۔


خیال رہے جمعے کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نوشہرہ کے حلقے پی کے 63 میں گزشتہ عام انتخابات میں جیتی ہوئی سیٹ ہار گئی تھی۔پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک پر ضمنی انتخاب میں اپوزیشن کے امیدوار کو سپورٹ کرنے کا الزام ہے۔جمعے کو ہونے والے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے اختیار ولی 21 ہزار 122 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر آئے جبکہ پی ٹی آئی کے میاں عمر 17 ہزار 23 ووٹ حاصل کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button