نومنتخب صدر مملکت کی حلف برداری کل ہوگی، دعوت نامے جاری

نومنتخب صدر مملکت آصف علی زرداری کی حلف برداری کی تقریب کل منعقد ہوگی جس کے لیے اہم شخصیات کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں، ترجمان ایوان صدر کے مطابق حلف برداری کی تقریب اتوارکو شام 4 بجے ایوان صدر میں ہوگی جہاں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نومنتخب صدر سے حلف لیں گے، ترجمان نے بتایا کہ ایوان صدر نے تقریب حلف برداری کےلیے مہمانوں کو دعوت نامے جاری کر دیئے ہیں، واضح رہے کہ حکومتی اتحاد کی جانب سے آصف زرداری صدر مملکت کے امیدوار ہیں اور سنی اتحاد کونسل نے محمود اچکزئی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
