نگران وزیراعلیٰ کیلئے سیاست کرنیوالوں کو شرم آنی چاہئے

پنجاب کے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کے لیے سیاست کرنیوالوں کو شرم آنی چاہئے۔چوہدری پرویز الہٰی کی صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کی نامزدگی پر مشاورت اور سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں نگراں وزیرِاعلیٰ کے لیے قائم کمیٹی نے اپوزیشن کے عدم تعاون کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ نگراں وزیرِاعلیٰ کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہے، اپوزیشن نے ایک بار پھر نگراں وزیرِاعلیٰ کی نامزدگی کو متنازع بنایا ہے۔چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا رویہ ناقابل فہم اور سیاسی ناپختگی کے مترادف ہے، ہم نے کھلے دل سے نگراں وزیرِاعلیٰ کے لیے بہترین شخصیات کے نام دیئے۔
انہوں نے کہا کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے کو بلاوجہ کون طول دے رہا ہے، ہماری کمیٹی کے ممبران راجہ بشارت، اسلم اقبال اور ہاشم جواں بخت سنجیدگی سے مذاکرات چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ اپوزیشن نے ہمارے اچھے رویے کے باوجود منفی طرز عمل اپنایا، ان کا یہ کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں ایسا نگراں وزیرِاعلیٰ آئے جو شفاف اور صاف انداز میں نگراں حکومت کے امور آگے بڑھ ائے۔
