کیا صرف سیاستدان کرپٹ ہیں اورباقی سب فرشتے

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی صورتحال انتہائی مایوس کن ہے ، منی لانڈرنگ کا ریفرنس کسی کے خلاف بھی دائر کر دیا جاتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے لاہور میں عاصمہ جہانگیر کی یاد میں منعقد کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ قانون کسی بھی شہری کو 7 سال کا مالی کھاتہ برقرار رکھنے کا کہنا ہے جبکہ مجھ سے 35 سالہ ریکارڈ طلب کیا جا رہا ہے۔

احتساب کے حوالے سے بات کرتے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اگر آپ حقیقتاً احتساب چاہتے ہیں تو میں حاضر ہوں لیکن نیب احتساب کی اہلیت نہیں رکھتا ہے ۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سیاستدانوں کے احتساب بہت آسان ہوتے ہیں اگر سیاستدان کروڑوں روپے مالیت کی گاڑی اور اراضی رکھتا ہے لیکن وہ ٹیکس ادا نہیں کرتا تو وہ کرپٹ ہے ۔

Back to top button