سٹیزن پورٹل پر جعلسازی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی

عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوام کے بڑھتے اعتماد کو ظاہر کرنے کے لیے اپنے ڈیش بورڈز پر جعلی شکایات رجسٹر کرنے اور ان کے حل کی جھوٹی رپورٹس دینے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

سٹیزن پورٹل پر عوام کی شکایات کے حوالے سے وزیراعظم نے بتایا کہ وہ اس معاملے کی خود نگرانی کرتے ہیں، عوامی شکایات کے ازالے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے ، جعلی رپورٹس دینے والے افسران کے ساتھ کوئی نرمی نہیں ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کے ڈیلیوری یونٹ نے پنجاب میں 154، خیبرپختونخوا میں 86، سندھ میں تین اور وفاقی حکومت کے 11 افسران کے ڈیش بورڈز کی چھان بین کی ۔ تحقیقات کے دوران پنجاب میں 44 افسران جعلی شکایتیں درج کروانے میں ملوث پائے گئے ۔

جن ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی گئی ان میں سے 3 افسران کو ملازمت سے برطرف، 7 کو معطل اور 2 کو عہدے سے متبادل مقامات پر پوسٹ کر دیا گیا ہے ۔ پنجاب میں انسپکٹر جنرل پولیس نے 45 افسران کے خلاف کارروائی کی ہے ۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سٹیزن پورٹل پر ایک شخص نے نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس کے خلاف 12 شکایات درج کیں اور بعد میں ڈپارٹمنٹ کی تعریف اور اطمینان کا اظہار کیا۔عمران خان نے تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جی پیز کو عوامی شکایات میں جعلسازی میں ملوث افسران کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتنے کی ہدایات کیں ۔

۔پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ نے تجویز دی ہے کہ جعلی شکایات درج کروانے والی آئی ڈیز کو مکمل طور پر بلاک کردیا جائے اور عوامی رائے کے بارے میں پیدا ہونے والےغلط تاثر کے حوالے سے تمام متعلقہ افراد سے وضاحت طلب کی جائے۔تاہم ادارے پر عوام کا اعتماد کی سطح کو بڑھانے کے لیے ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جعلی شکایات درج کرانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا

Back to top button