چینی سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل حل کرنے کا حکم

چینی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہنگامی بنیادوں پر سڑکوں کے روابط اور یوٹیلیٹیز جیسے درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے چینی کاروباری افراد کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ ہم ترجیحی بنیادوں پر پاکستان میں چینی تجارت کی سپورٹ کریں گے۔

عمران خان کو آگاہ کیا گیا کہ چینی تاجر گلاس، سرامکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ ایک موبائل کمپنی کی جانب سے پاکستان میں بھی ایک موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ اور ایک ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر قائم کریگی ۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر توانائی محمد حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل، معاون خصوصی سی پیک ایم خالد منصور، چین کے سفیر نونگ رونگ اور مس چن یان سمیت دیگر متعلقہ اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔اس موقع پر چینی سفیر نونگ رونگ نے تسلیم کیا کہ چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ وزیراعظم کی 13 ستمبر کو ہونے والی ملاقات سے اب تک متعدد مسائل حل ہو چکے۔

چینی سفیر نے کہا کہ ہم مزید مثبت معلومات چین بھجوائیں گے تا کہ اور چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف متوجہ ہو سکیں گے ۔

Back to top button