نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا

ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا گیا
قومی احتساب بیورو نے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت ہوئی جس کے بعد نیب نے سلیم مانڈوی والا کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کیس اور ریفرنس میں ملزم نامزد کر دیا ۔ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف قومی احتساب بیورو نے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا۔
دوسری جانب نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیر لوکل گورنمنٹ سندھ جام خان شورو اور ڈائریکٹربورڈ آف انویسٹمنٹ اسلام آباد عادل کریم کے خلاف ریفرنس دائر کی منظوری بھی دے دی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب کے اجلاس میں اویس مظفر ٹپی کے خلاف انکوائری اور سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے خلاف کرپشن تحقیقات کی منظوری بھی دی گئی۔ نیب اجلاس میں رکن سندھ اسمبلی جام خان شورو، ماسٹر کران خان شورو، کاشف شورو ودیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پر قومی خزانے کو 5 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button