نیوز اینکر مشعل بخاری کینسر کے باعث انتقال کر گئیں

پاکستان کی معروف نیوز اینکر مشعل بخاری کینسر کے باعث انتقال کر گئیں۔

سماجی رابطوں  کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی رائے شاہ نواز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بہت افسوسناک خبر سننے کو ملی ہے کہ مشعل بخاری دار فانی سے کوچ کر گئی ہیں۔

مشعل بخاری کا شمار پاکستان کے سینئر اور تجربہ کار صحافیوں میں ہوتا تھا، وہ ایک بہترین اور خوبصورت نیوز اینکر اور ٹی وی شو کی میزبان تھیں،وہ 08 جولائی 1984 کو کراچی، سندھ میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنے صحافتی کیرئیر کا آغاز نجی ٹی وی چینل سے بطور اینکر پرسن کیا۔

Back to top button