ن لیگ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کی حامی، فیصلہ فضل الرحمن پر چھوڑ دیا

الیکشن کمیشن کی طرف سے اعلان کردہ ضمنی انتخابات حکومت کے مخالف بننے والے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کےلیے امتحان بننے لگا۔ مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں شرکت کا فیصلہ مولانا فضل الرحمان پر چھوڑ دیا۔
لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن بطورپارٹی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی خواہشمند ہے۔ پی ڈی ایم کے فیصلے کے پابند ہیں تاہم حکومت کےلیے میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہتے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن ضمنی انتخابات کے حق میں ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) مخالف ہیں۔ جبکہ پی ڈی ایم کی باقی جماعتیں پی ڈی ایم کے فیصلے پرمتفق۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم فیصلے پی ڈی ایم کے 2 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں متوقع ہیں۔اہم اجلاس میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ باہمی مشاورت سے ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ضمنی انتخاب میں شرکت کے حوالے سے فضل الرحمن سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ مریم نوازنے ضمنی انتخابات میں شرکت کا حتمی فیصلہ مولانافضل الرحمن پر چھوڑ دیا۔ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہمیں ضمنی انتخابات میں حکومت کوٹف ٹائم دیناچاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button