ن لیگ ہلڑبازی کئ ذمہ دار

وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے گزشتہ روز ایوان میں ہلڑبازی کا ذمہ دار ن لیگ کو قرار دےدیا۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں زرتاج گل کا کہنا تھاکہ ملیکہ بخاری کو داد دیتی ہوں کہ انھوں نے بہادری سے مقابلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ سیاسی پارٹی نہیں، غنڈہ گردوں، ہلڑ بازوں اور حملہ کرنے والوں کی جماعت ہے۔
وزیرمملکت زرتاج گل نے گزشتہ روز ایوان میں ہلڑبازی کا ذمہ دار ن لیگ کو قرار دے دیا۔
ان کا کہنا تھاکہ بدتمیزی اور حملے کسی کا حق نہیں ہیں، خواتین آپ سے محفوظ نہیں ہیں، آپ اپنی بیٹی کو لیڈر مانتی ہیں تو دوسروں کی بیٹی کوبھی مانیں، سب کی بیٹیوں کے خون کا رنگ سرخ ہے۔
ہنگامہ آرائی میں زخمی ہونے والی پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری نے کہاکہ گزشتہ روز پارلیمان کیلئے سیاہ دن تھا، مہذب رکن پارلیمان اپنی خواتین کے ساتھ ایسا برتاؤ نہیں کرتے، مسلم لیگ ن نے جو کیا اس پر حیرانی نہیں،اسی پارٹی نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا۔

Back to top button