واٹس ایپ صارفین کی دو بڑے مسئلے حل ہو گئے

پیغام رسانی کی سب سے مقبول موبائل ایپ ’’واٹس ایپ‘‘ کے صارفین کی ایک بڑی مشکل حل ہوگئی ہے، پیغام رسانی کے دوران اکثر صارفین اپنے پیغام یا کسی دوسرے شخص کے پیغام کو غلطی سے ڈیلیٹ کر دیتے تھے اور پھر اسکی ریکوری نہیں ہو پاتی تھی۔ لیکن اب ایسا ہونے پر میسج کو دوبارہ ریکور کیا جا سکے گا۔ ایسے پیغام جن کو "ڈیلیٹ فار ایوری ون” کرنے کی بجائے "ڈیلیٹ فار می” کر دیا گیا ہو ان کو بھی دوبارہ سے "ڈیلیٹ فار آل” کیا جا سکے گا۔
میٹا میں واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے اس پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں ایک سکرین شاٹ کے ذریعے معاملے کی وضاحت بھی کی، انہوں نے لکھا کہ ہم نے حادثاتی طور پر صرف اپنے لیے ڈیلیٹ کیے گئے میسیج کو بحال کر کے دوبارہ سب کے لیے ڈیلیٹ کرنے کا آپشن متعارف کرایا ہے۔ ول کی اس وضاحت کے بعد پاکستانی صارفین نے خود کو درپیش انوکھی مشکل کا ذکر کیا اور توقع ظاہر کی کہ اس سے بھی ان کی جان چھڑوا دی جائے گی، ایک صارف عاقب رضا نے کہا کہ میسیج ڈیلیٹ کیے جانے کی اطلاع بھی حذف کر دی جائے تو دنیا ایک خوشحال جگہ بن جائے گی۔
فیصل نے بات آگے بڑھاتے ہوئے موقف اپنایا کہ ’ڈیلیٹ کرنے پر سامنے والا پوچھ ہی لیتا ہے کہ کیا ڈیلیٹ کیا ہے؟ ان کے جواب میں کچھ صارفین نے توجہ دلائی کہ ’ڈیلیٹ کیے گئے میسیج سے متعلق اطلاع کو بھی حذف کرنا ہو تو اس حصے پر رائٹ کلک کریں یا پریس کر کے رکھیں اور ڈیلیٹ کر دیں تو میسیجنگ پینل سے یہ مکمل طور پر غائب ہو جائے گا۔ ایک اور صارف نے نئے آپشن پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ میوٹ اور آرکائیو کیے گیے پیغامات کے لیے بھی ایسا آپشن دیا جائے کہ وہ ’آرکائیوڈ اور چھپے‘ ہی رہیں۔
